ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / عمرمتین اور پولیس مُکالمے کی تفصیلات جلد منظرعام پر لانے کا فیصلہ

عمرمتین اور پولیس مُکالمے کی تفصیلات جلد منظرعام پر لانے کا فیصلہ

Mon, 20 Jun 2016 18:19:05  SO Admin   S.O. News Service

واشنگٹن،20جون(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکا کی خاتون وزیر انصاف نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے ریاست فلوریڈا کے اورلینڈو شہر میں ہم جنس پرستوں کے ایک کلب میں قتل عام کے مرتکب دہشت گرد عمر متین اور امریکی پولیس کے درمیان ہونے والے ٹیلیفونک مکالمے کی تفصیلات جلد منظرعام پر لائی جائیں گی۔امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورک سی این این سے بات کرتے ہوئے امریکی وزیر انصاف لوریٹا لینچ نے کہا کہ اورلینڈو میں قتل عام بدترین دہشت گردی اور نفرت کا مظہر واقعہ تھا لیکن اس حوالے سے جتنے بھی الزامات عاید کیے جا رہے ہیں ان کی تمام تر تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔مسز لینچ کا کہنا تھا کہ وہ کل منگل کو اورلینڈو پہنچ رہی ہیں جہاں وہ تفتیش کاروں سے ملاقات کے بعد قاتل عمر متین اور پولیس کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کو بھی منظرعام پر لانے کی کوشش کریں گی۔انہوں نے کہا کہ اورلینڈو قتل عام کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی۔ اس حوالے سے ہم اپنی ذمہ داریاں پوری طرح ادا کریں گے۔ ہم جنس پرستوں کے قاتل عمر متین اور پولیس کے درمیان ہونے والی بات چیت اور تفتیش کے دوران حاصل ہونے والی معلومات کو بھی سامنے لایا جائے گا۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے ریاست فلوریڈا کے اورلینڈو شہر میں ایک افغان نژاد عمر صدیق متین نامی نوجوان نے ہم جنس پرستوں کے کلب میں گھس کر 50 ہم جنس پرستوں کو ہلاک اور 53 کو زخمی کردیا تھا۔


Share: